مقدسات كی توہين سے آزادی بيان كا كوئی تعلق نہیں ہے : شيخ كربلائی

IQNA

مقدسات كی توہين سے آزادی بيان كا كوئی تعلق نہیں ہے : شيخ كربلائی

18:56 - September 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2411952
بين الاقوامی : كربلا میں آیۃ اللہ العظمیٰ سيستانی كہ نمايندہ نے جمعہ كے خطبہ میں كہا ہے كہ مقدسات كی توہين كا آزادی بيان كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے ۔
خبر رساں اداے ايكنا نے خبر رساں ادارے نون كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كربلا میں آیۃ اللہ العظمیٰ سيستانی كے نمايندہ شيخ عبد المہدی كربلائی نے جمعہ كے خطبہ میں كہا ہے كہ امريكہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم كی كوئی حقيقت نہیں ہے ۔ انہوں نے كہا كہ جن ممالك میں آزادی بيان كا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے ان ممالك میں بھی كسی كے مقدسات كی توہين ايك جرم ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ بر بھی كڑی نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا یہ ادارہ اس قسم كے حركات كو جرم كيوں خيال نہیں كرتا ہے ۔
1098512
نظرات بینندگان
captcha