خبر رساں اداے ايكنا نے خبر رساں ادارے onislam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انگلستان كی اعلیٰ اسلامی كونسل mcb كے امريكہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم كی مذمت كرتے ہوئے دنيا بھر كے مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ رسول خدا (ص) كی سيرت كو اپناتے ہوئے ہر قسم كی شدت پسندانہ كاروائيوں سے اجتناب كریں ۔
اسلامی كونسل كے ترجمان فاروق مراد نے كہا ہے كہ اگرچہ امريكہ كے اس اقدام سے مسلمانوں كے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ليكن اس سے یہ معنی نہیں ليا جا سكتا كہ مسلمان بھی پر تشدد كاروائياں شروع كر دیں ۔
1098520