خبر رساں اداے ايكنا سے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں قائد انقلاب كے نمايندہ جناب آيت اللہ آصفی نے كہا ہے كہ اسلام دشمن عناصر كی جانب سے بار بار اسلامی مقدسات كی توہين كا ايك ہی مقصد ہے كہ مسلمانوں كو اس بات كا عادی بنايا جائے تاكہ ان كی دينی غيرت ختم ہو جائے ۔ آيت اللہ آصفی نے كہا كہ جتنی غيرت مسلمانوں كے اندر موجود ہے كاش اتنی غيرت مسلمان حكمرانوں كے اندر بھی موجود ہوتی تو اس قسم كے اقدامات وقوع پزير بھی نہ ہوتے۔
انہوں نے كہا كہ مسلمان جوانوں كی طرف سے اس گستاخانہ اقدام كی مذمت اور امريكہ و اسرائيل كے خلاف مظاہرے قابل تحسين ہیں ۔
1098152