فلم كی نمائش كا مقصد مسلمانوں اور دوسرے اديان كے مابين تفرقہ اندازی ہے

IQNA

فلم كی نمائش كا مقصد مسلمانوں اور دوسرے اديان كے مابين تفرقہ اندازی ہے

18:11 - September 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2412801
بين الاقوامی: برطانیہ كے اسلامی مركز نے كہا ہے كہ امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش كا مقصد مسلمانوں اور دوسرے اديان كے مابين تفرقہ پيدا كرنا ہے۔
برطانیہ كے اسلامی مركز نے كہا كہ امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش كا مقصد مسلمانوں اور دوسرے اديان كے مابين تفرقہ پيدا كرنا ہے۔ اسلامی مركز نے كہا كہ اسلام سلامتی كا مذہب ہے اور یہ دوسرے مذاہب كے ساتھ روا داری كا درس ديتا ہے۔
اسلامی مركز نے كہا ہے كہ عالمی سطح پر ايسا قانون بنايا جائے جس كے تحت ايسے افراد كے خلاف سخت كاروائی كی جائے تا كہ آئندہ كوئی افراطی ٹولہ كسی كے مذہب اور مقدسات كی توہين كا ارتكاب نہ كرے۔
1098771
نظرات بینندگان
captcha