اديان كو توہين كے مرتكب مصری جوان كو سزا

IQNA

اديان كو توہين كے مرتكب مصری جوان كو سزا

20:02 - September 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2413730
بين الاقوامی: مصر كے علاقے المرج كی عدالت نے سماجی ويب سائٹ پر آسمانی اديان كی توہين كے مرتكب ايك جوان كو سزا سنا دی ہے۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے الاھرام كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے علاقے المرج میں واقع ايك عدالت نے مصری جوان كو آسمانی اديان كی توہين كا مرتكب قرار ديتے ہوئے اسے سزا كا حكم ديا ہے۔
مصر كے اس جوان نے فيس بك پر آسمانی اديان كی توہين كی ہے اور لوگوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ قرآن مجيد اور خانہ كعبہ كو آگ لگا دیں۔ اس مصری جوان نے يوٹيوب میں ايك ویڈيو بھی نشر كی ہے جس میں تمام اديان كی توہين كی گئی ہے۔
المرج كے علاقے كے مكينوں نے بھی اس جوان كی حركت كا سختی سے نوٹس ليا ہے اور اسے گرفتار كرايا۔
1099504
نظرات بینندگان
captcha