خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صربستان كےحافظ قرآن عمار مودر يزويج نے قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹر ويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام اور سول خدا (ص) كے خلاف بنائی جانے والی فلم انتہائی قابل مذمت ہے ۔ صربستان كے حافظ قرآن نے كہا ہے كہ آزادی بيان كو بہانہ بنا كر مقدسات كی توہين كرنا انتہائی مذموم اقدام ہے انہوں نے كہا كہ اس اقدام سے ميرے دل كو بھی دكھ ہوا ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اس گستاخانہ عمل پر بھر پور احتجاج كریں ۔
واضح رہے كہ ايران كے شہر تبريز میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہوا ہے جس می پچاس سے زائد ممالك كے قاريان قرآن اور حفاظ كرام نے شركت كی ہے ۔
1100282