عرب ليگ كے وزراء خارجہ كا ہنگامی اجلاس بلايا جائے : عدنان منصور

IQNA

عرب ليگ كے وزراء خارجہ كا ہنگامی اجلاس بلايا جائے : عدنان منصور

21:05 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414638
بين الاقوامی : رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی فلم كی نمائش پر لبنان كے وزير خارجہ نے سخت تنقيد كی ہے اور عرب ليگ كے وزراء خارجہ كا ہنگامی اجلاس بلانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے الانتقاد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے وزير خارجہ جناب عدنان منصور نے كہا ہے كہ امريكہ میں رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی فلم كی نمائش سے ايك ارب سے زائد مسلمانوں كے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔
انہوں نے عرب ليگ سے مطالبہ كيا ہے كہ اس سلسلہ میں ايك ہنگامی اجلاس بلايا جائے ۔ عدنان منصور نھے ٹيلی فون كے ذريعہ عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری نيل العربی سے تقاضا كيا ہے۔ عرب ليگ كے وزراء خارجہ كا ہنگامی اجلاس بلايا جائے ۔ لبنان كے وزير خارجہ نے كہا ہے كہ رسول خدا (ص) كی توہين كا مسئلہ سنگين صورت اختيار كرتا جا رہا ہے۔ لہذا اس پر بحث كرنے كے لیے ہنگامی اجلاس بلايا جائے تاكہ مناسب عملی تشكيل دی جا سكے ۔
1100460
نظرات بینندگان
captcha