ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارےPRESS TV كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ليبيا كے ايك اعلیٰ سركاری اہل كار جناب مبروك نے كہا ہے كہ لبيبا كے حالات كے پيش نظر تين روز قبل ہی اس احتمال كا اظہار كيا تھا كہ امريكی قونصل خانے كو نشانہ بنايا جا سكتا ہے انہوں نے كہا كہ اس سے قبل بھی ہم نے حملوں كی اطلاع دی ہے۔ ليكن امريكی سفارت كاروں نے اس كا نوٹس نہیں ليا ہے ادہر امريكی سفارت كاروں كا كہنا ہے كہ ليبيا كے حكام كی جانب سے جو نوٹس جاری كيا گيا ہے وہ سركاری نہیں تھا۔
واضح رہے كہ چند روز قبل ليبيا كے شہر بن غازی میں امريكی سفارت خانے پر عوام نے دھاوا بول ديا تھا۔ جس میں امريكی سفير چار افراد قتل ہو گئے تھے۔ اس روز امريكی حكام نے اس حملے كا انتقام لينے كی خاطر اپنی جنگ كشی كو ليبيا كے سواحل كی طرف موڑ ديا تھا۔
واضح رہے كہ امريكی صدر باراك اوباما اور اس كی كابينہ نے دنيا بھر میں امريكی سفارت خانوں پر ہونے والے احتمالی حملوں كا نوٹس ليا ہے ۔
1100506