ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے المنار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب كونسل كے نائب سربراہ جناب نبيل فاروق نے امريكہ میں رسول خدا (ص) كی توہين پر سخت ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے اس كی بھر پور انداز میں مذمت كی ہے انہوں نے امريكی نفاق كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر كوئی شخص ہولوكاٹ كے بارے میں اظہار نظر كرتا ہے تو اس كو سزا دی جاتی ہے۔
ليكن اگر كوئی شخص رسول خدا (ص) كی توہين كا ارتكاب كرتا ہے تو امريكہ اسے آزادی بيان كے ساتھ تعبير كرديتا ہے ۔حزب اللہ كونسل كے نائب سر براہ نے كہا ہے كہ عرب ممالك كو ہوش كے ناخن لينا چاہیے كہ كس طرح امريكی صدر اسرائيل اور صیہونيوں كا دماغ كر رہا ہے اور فلسطينی عوام كا استحصال كيا جا رہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ فلسطين كے مسئلے كا حل صرف فلسطينی ہی كر سكتے ہیں لہذا جس منصوبے میں فلسطين شامل نہیں ہوں گے اس كا كوئی نتيجہ بر آمد نہ ہو گا ۔
1100040