ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارےpress tv كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی مسلمانوں نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ان كے ساتھ اظہار يك جہتی كے لیے مظاہرہ كيا ہے ۔ مظاہرين نے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر درج تھا كہ مسلمانوں كا قتل عام بند كيا جائے اور ان كے ساتھ امتيازی سلوك كو ختم كيا جائے۔
واضح رہے كہ برما میں ہزاروں مسلمانوں كو قتل كيا جا چكا ہے اور ہزاروں كی تعداد میں مسلمان بے گھر ہو چكے ہیں۔ پيرس میں مظاہرين نے برما كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ مسلمانوں كے حقوق كو بحال كيا جائے اور ان كے قتل عام كو روكا جائے واضح رہے كے برما كی حكومت مسلمانوں كے حقوق كو قبول كرنے سے انكار كر رہی ہے اور وہ مسلمانوں كو برما كا باشندہ نہیں سمجھتی ہے۔
1100352