توہين آميز فلم كا اصلی ہدف ، مسلمانوں كو پر تشدد واقعات كی لہر میں گرفتار كرنا ہے

IQNA

توہين آميز فلم كا اصلی ہدف ، مسلمانوں كو پر تشدد واقعات كی لہر میں گرفتار كرنا ہے

23:18 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414700
بين الاقوامی گروپ : "مسلمانوں كی بے گناہی" نامی توہين آميز فلم كا اصلی ہدف اسلام كے پيروكاروں كو انتہا پسند كے طورپر پيش كرنا تھا اور اگر فرزندان اسلام اس جال میں پھنس گئے تو دشمن بڑی آسانی سے اپنے ہدف تك پہنچ جائے گا ۔
فرانس میں مقيم مسلمان محقق اور بين الاقوامی مسائل كے ماہر سامبا ديانی نے ۱۸ ستمبر كو ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے دفتر میں منعقد ہونے والی ايك نشست كے دوران كہا : رسول اسلام (ص) كی شان میں سنگين نوعيت كی گستاخی كے اس واقعے میں عالمی صیہونيزم كا كردار مكمل طور پر نماياں ہے جس كا كوئی شخص بھی انكارنہیں كر سكتا ۔ ۲۰۱۱ میں تيار كی گئی یہ فلم عين ۱۱ ستمبر سے پہلے انٹرنیٹ كے ذريعے نشر كی گئی جس كے خلاف دنيا بھر كے مسلمان احتجاج كر رہے ہیں اور ليبيا میں امريكی سفير كو بھی حملے كے دوران ہلاك كرديا گيا ہے ، درحقيقت ان پے در پے رونما ہونے والے واقعات كی طرف توجہ كرنے سے اس فلم كی تياری اور انٹرنیٹ كے ذريعے نشر میں اسرائيلی حكومت كے مذموم كردار كا بخوبی اندازہ لگايا جاسكتا ہے ۔
1101620
نظرات بینندگان
captcha