امريكی فلم میں اديان كی توہين ہاليووڈ میں پروان چڑھنے والے ملحادانہ افكار كی نشاندہی كرتی ہے

IQNA

امريكی فلم میں اديان كی توہين ہاليووڈ میں پروان چڑھنے والے ملحادانہ افكار كی نشاندہی كرتی ہے

23:18 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414702
بين الاقوامی گروپ : امريكہ سے مربوط مسائل كے ماہر فؤاد ايزدی نے الكوثر ٹی وی چينل كے پروگرام "مع المشاہدين" میں زور ديا : آج ہم امريكہ میں نا صرف اسلام بلكہ تمام آسمانی اديان اور ان كے مقدسات كی توہين كا مشاہدہ كر رہے ہیں اور یہ امر ہاليووڈ میں پروان چڑھنے والے ملحادانہ افكار كی نشاندہی كرتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الكوثر ٹی وی چينل كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ چينل نے اپنے پروگرام "مع المشاہدين" كے دوران امريكہ سے مربوط مسائل كے ماہر "فؤاد ايزدی" كی موجودگی میں پيغمبراكرم (ص) كے خلاف تيار كی گئی توہين آميز فلم كا تنقيدی جائزہ ليا ہے ۔
فؤاد ايزدی نے پروگرام كے دوران كہا : یہ فلم مضبوط سكرپٹ اور ماہر فنكاروں كے حوالے سے فقدان كا شكار ہے جس كا ہدف فقط پيغمبر اسلام (ص) كی توہين اور صیہونيوں كی حمايت جلب كرنا ہے ۔
1101618
نظرات بینندگان
captcha