ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پاكستان سے آئے ہوئے قاری جناب مبشر دلاور خٹك نے ايكنا كے خصوصی نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ مغربی ممالك جانتے ہیں كہ مقدسات كی توہين پر مسلمان خاموش نہیں رہیں گے۔ ليكن اسلامی ممالك كے حكمرانوں كو چاہیے كہ وہ اسلامی مقدسات كی توہين كے سيلاب كو روكیں۔
مبشر دلاور نے كہا كہ اگر كوئی ايك اسلامی ملك مغربی ممالك كی پاليسی كے مقابلے میں ٹھوس موقف اختيار كرے تو بھی اس سلسلہ كو روكا جا سكتا ہے۔ انہوں نے بعض اسلامی ممالك كے اقدامات كو كامل اور ٹھوس قرار نہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ انہوں نے اپنے اسلامی وظيفہ پر عمل نہیں كيا ہے ۔ مبشر دلاور نے قرآنی مقابلوں كے انعقاد كو سراہتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے مقابلوں سے قرآنی كلچر كو فروغ ملے گا ۔
1102259