ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے on islam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی رياست لاس آنجلس میں اسلامی و مسيحی راہنماؤں نے متحدہ طور پر گستاخانہ فلم كی نمائش كی مذمت كی ہے اور شدت پسندی كو روكنے كے لیے باہمی گفتگو پر زور ديا ہے اسلامی راہنماؤں نے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ احتجاج كے دوران شدت پسندی اور جلاؤ گھراؤ سے اجتناب كيا جائے كيوں كہ یہ خود اسلام كے سنہری اصولوں كے خلاف ہے۔
اسلامی راہنما ماہر حتحوت نے كہا ہے كہ رسول خدا (ص) كی توہين انتہائی قابل مذمت ہے۔ ليكن اس كے رد عمل میں قتل و غارت سے صیہونی طاقتیں ہی فائدہ اٹھا سكتی ہیں۔ انہوں نے كہا ہے كہ ان نازك حالات میں رسول خدا (ص) كی سيرت كو ہی آئیڈيل بنانا چاہیے ۔
1102493