گستاخانہ فلم كی نمائش پر پاكستان میں you tube پر پابندی لگا دی گئی

IQNA

گستاخانہ فلم كی نمائش پر پاكستان میں you tube پر پابندی لگا دی گئی

20:14 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415499
بين الاقوامی : پاكستانی حكومت نے گستاخانہ فلم كی نمائش پر youtube پر پابندی لگا دی ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے الانتقاد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عوام كے بھرپور مظاہروں كے بعد پاكستانی حكومت نے youtube پر پابندی لگا دی ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق پاكستان كے بڑے شہروں میں امريكہ اور اسرائيل كے خلاف بھر پور مظاہرے ہوئے ہیں۔ جن میں مظاہرين نے حكومت پاكستان سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ امريكہ كے ساتھ تعلقات كو ختم كر دے۔ ادہر كراچی سے موصولہ رپورٹ كے مطابق لوگوں نے امريكہ كے قونصل خانے كے سامنے مظاہرہ كيا ہے جس پر مظاہرين اور پوليس كے مابين جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
ان جھڑپوں میں دو افراد شہيد اور كم از كم 18 افراد زخمی ہوئے ہیں mwm نے بھی كراچی میں مظاہرہ كيا ہے اور اسلام اور رسول خدا (ص) كے خلاف بنائی جانے والی فلم كی مذمت كی ہے۔
واضح رہے كہ mwm كی طرف سے كیے گئے مظاہروں میں لبيك يا رسول اللہ لبيك يا حسين جسے نعرے لگائے ہیں ۔
1101141
نظرات بینندگان
captcha