ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے arcinfo كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی وزارت خارجہ كے ترجمان ہانڈريك لورگس نے اعلان كيا ہے كہ گستاخانہ فلم بنانے والے ڈائريكٹر كا سلامتی كے خطرے كے پيش نظر جرمنی میں داخلہ ممنوع ہے انہوں نے كہا ہے كہ جرمن حكومت نے قرآن مجيد جلانے والے پادری ٹيری جونز كے داخلے پر بھی پابندی عائد كر ركھی ہے۔
انہوں نے كہا كہ گستاخانہ فلم كی نمائش پر ہمیں مسلمانوں كے جذبات كے مجروح ہونے كا احساس ہے۔ ليكن مسلمانوں كو بھی چاہیے كہ وہ شدت پسندی سے كام لينے كی بجائے امن و سكون كا دامن تھامیں۔ جرمن روز نامہ prodeutschland گروہ یہ چاہتا ہے برلن میں گستاخانہ فلم كی نمائش كی جائے اور اس مقصد كی خاطر انہوں نے نام نہاد پادری ٹيری جونز كو جرمنی میں آنے كی دعوت دے ركھی ہے ۔
1101277