اردن يونيورسٹی میں قرآنی تعليم كا شارٹ كورس

IQNA

اردن يونيورسٹی میں قرآنی تعليم كا شارٹ كورس

20:15 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415501
بين الاقوامی : اردن كے دار الحكومت امان كی يونيورسٹی میں قرآن مجيد كی تعليم كے شارٹ كورس كا اہتمام كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روز نامہ الالستور كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے دار الحكومت امان كی يونيورسٹی میں قرآن مجيد كی تعليم كے سلسلہ میں ايك شارٹ كورس كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔ اس شارٹ كورس میں حفظ قرآن، احكام تجويد اور قرائت كی تعليم دی جائے گی۔ اس يونيورسٹی كا خيال ہے كہ عربی اور انگلش زبان كی بھی تعليم كا بندوبست كيا جائے ۔ يونيورسٹی كے ثقافتی و اسلامی مركز كے سر براہ نے دنيا بھر كے اسلامی مفكروں كو دعوت دی ہے كہ اس شارٹ كورس میں شركت كریں۔
واضح رہے كہ اردن میں یہ مركز انتہائی سر گرم ہے اور اپنی اسلام كی تبليغات كے سلسلہ میں ہر سال مختلف پروگرامز ترتيب ديتا ہے اور اس مركز كی طرف سے ضرورت مندوں كو امدادی اشياء كی سپلائی كی جاتی ہے اور انہیں دوسری ضروری اشياء سپلائی كی جاتی ہے ۔
1101525
نظرات بینندگان
captcha