ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے نون كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نجف اشرف كے ہزاروں اساتذہ اور طلاب نے امريكہ كی جانب سے رسول خدا (ص) كی توہين كرنے پر احتجاج كيا ہے۔ مظاہرين نے حكومت عراق سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ امريكی پروڈكشن كا بائيكاٹ كرے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف كے نامور استاد شيخ عباس الجشعمی نے كہا ہے كہ امريكہ بڑا شيطان ہے اور یہ ہر سال 11 سمتبر كے واقعہ كو اپنے مذموم مقاصد كے لیے استعمال كرتا ہے۔
اس طرح امسال عالم اسلام میں پائی جانے والی بيداری سے لوگوں كی توجہ كو ہٹانے كے لیے گھناونے اقدامات كر رہا ہے مظاہرين نے امريكہ اور اسرائيل كے خلاف سخت نعرہ بازی كی ہے اور امريكی پرچم كو نذر آتش كر ديا ہے۔ مظاہرين نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ كيا ہے كہ وہ ايسا قانون تصويب كرے جس كی رو سے مقدسات كی توہين جرم قرار پائے ۔
1101408