رسول اسلام (ص) كی توہين كے رد عمل میں برطانوی شہريوں كو قرآن مجيد كے نسخہ جات كا ہدیہ

IQNA

رسول اسلام (ص) كی توہين كے رد عمل میں برطانوی شہريوں كو قرآن مجيد كے نسخہ جات كا ہدیہ

20:18 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415505
بين الاقوامی: لندن كے مسلمانوں نے رسول خدا (ص) كی توہين كا رد عمل ظاہر كرتے ہوئے برطانوی شہريوں كو قرآن مجيد كے نسخہ جات ہدیے میں دیے ہیں ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارےdiscover islamuk كی رپورٹ كے مطابق رسول خدا (ص) كی توہين كے رد عمل میں بر طانیہ كے مسلمانوں نے برطانوی شہريوں كو تقريبا ايك لاكھ قرآن مجيد كے نسخہ جات ہدیے میں دیے ہیں ادہر 11 ستمبر كی مناسبت سے امريكہ كی ہر سال یہ كوشش ہوتی ہے كہ مسلمانوں كو شدت پسند ثابت كيا جائے۔
لندن كے مسلمانوں نے رسول خدا (ص) كی توہين كا مثبت انداز میں جواب ديا ہے اور برطانوی شہريوں كو قرآن مجيد اور سيرت رسول اكرم (ص) كی كتب كا ہدیہ ديا ہے۔ تا كہ انہیں باور كرايا جا سكے كہ اسلام امن و سلامتی كا دين ہے اور اسلام كسی بھی صورت میں شدت پسندی كو قبول نہیں كرتا ہے ۔
واضح رہے كہ كچھ عرصہ قبل امريكہ میں رسول خدا (ص) اور اسلام كے خلاف فلم كی نمائش كی گئی ہے جس پر پورے عالم اسلام میں غم و غصہ پايا جاتا ہے ۔
1101609
نظرات بینندگان
captcha