مسجد كوفہ میں حفظ قرآن كی تربيتی ورك شاپ

IQNA

مسجد كوفہ میں حفظ قرآن كی تربيتی ورك شاپ

20:21 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415510
بين الاقوامی : عراق كے شہر كوفہ كی مسجد كوفہ میں حفظ قرآن كی تربيتی وركشاپ سفير كے عنوان سے شروع ہو رہی ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے بلاد نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس وركشاپ میں كل قرآن كے حفظ كی تربيت كی جائے گی اور اس میں 12 طلاب شركت كر رہے ہیں سفير كے عنوان سے یہ تربيتی وركشاپ دو سال تك جاری رہی گی اور ان دو سالوں كے دوران طلاب كرام پورے قرآن مجيد كو حفظ كریں گے ۔
اس طرح احكام تجويد اور قرائت كا پروگرام بھی مسجد كوفہ میں جاری ہے اور اس تربيتی وركشاپ كا نام امام كاظم (ع) ركھا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ مسجد كوفہ كی انتظامی كمیٹی نے خواتين كی تجويد اور قرائت كے سلسلہ میں بھی ايك پروگرام ركھا ہے اور اس كا نام فاطمہ الزہراء ركھا ہے جس میں خواتين بھر پور طريقہ سے شركت كر رہی ہیں ۔
1101946
نظرات بینندگان
captcha