ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برما كے اپوزيشن لیڈرجن كو ۲۱ سال قبل جمہوريت كے لیے فعاليت كرنے پر نوبل كا امن ايوارڈ ديا گيا تھا ، منگل كے دن امريكہ پہنچے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس سفر كے دوران وه امريكی رياست انڈيانا كے شہر "فورٹ وين" میں مقيم برما كے باشندوں سے ملاقات كریں گے اور علاوہ ازیں نيويارك اور كيلفرونيا سميت مختلف رياستوں میں خطاب كریں گے ۔
ليكن اہل نظرحضرات معتقد ہیں كہ نوبل ايوارڈ حاصل كرنے والا یہ شخص اس وقت ملك میں آزادی اور جمہوريت كی حمايت كا طبل بجا رہا ہے جب برما میں مسلمانوں كے وحشيانہ اور كھلم كھلا قتل عام كا سلسلہ ابھی تك جاری ہے ۔
1102556