توہين آميز خاكہ شائع كرنے والے فرانسوی ميگزين كی ويب سائیٹ ہيك كر لی گئی

IQNA

توہين آميز خاكہ شائع كرنے والے فرانسوی ميگزين كی ويب سائیٹ ہيك كر لی گئی

23:05 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415567
بين گروپ : رسول گرامی اسلام (ص) كا توہين آميز خاكہ شائع كرنے والے فرانسوی ميگزين "چارلی ہبڈو" كی ويب سائیٹ كو ہيك كر ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مذكورہ ميگزين كے ترجمان نے اعلان كيا : ہيكروں كے ايك گروپ نے آج مقامی وقت كے مطابق صبح ۵ بجے سےويب سائیٹ تك رسائی كو ناممكن بناركھا ہے اور ابھی تك سائیٹ پر ہيكروں كے حملے جاری ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق ، فرانسوی ميگزين كی جانب سے اس توہين آميز اقدام كے بعد ميگزين كے بہت سے كاركنوں كو پيغام ارسال كیے گئے جن میں رسول اكرم (ص) كا توہين آميز خاكہ شائع كرنے پر ميگزين كے ایڈیٹر كی شديد مذمت كی گئی ہے ۔
1102588
نظرات بینندگان
captcha