ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روز نامہ القبس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كمپنی نے اعلان كيا ہے كہ یہ فلم انگلش زبان میں ہو گی اور اس پر تقريبا 650 ملين ڈالر لاگت آئے گی بيان میں كہا گيا ہے كہ یہ فلم تين حصوں پر مشتمل ہو گی اور اسے بين الاقوامی سينماؤں كو مد نظر ركھ كر بنايا جائے گا اس قطری كمپنی نے كہا ہے كہ سن 2009ء میں اس فلم كے بنانے كا اعلان كيا گيا تھا موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ فلم انگلش زبان میں بنائی جائے گی اور اس كا مقصد غير مسلم افراد كو رسول خدا (ص) كی حيات طيبہ كے گوشوں سے آگاہ كرنا ہے البتہ یہ كمپنی ارادہ ركھتی ہے كہ اس فلم كا دوسری زبانوں میں بھی ترجمہ كيا جائے گا تاكہ زيادہ سے زيادہ لوگ مستفيد ہو سكیں ۔
1102472