ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس نے فرانسوی ميگزين "چارلی ہيبڈو" كی جانب سے رسول اسلام ﴿ص﴾ كا توہين آميز خاكہ شائع كیے جانے اور فرانسيسی وزير خارجہ كے اس بيان كی شديد مذمت كی ہے جس میں اس نے اس قسم كے بہودہ اقدام كو اظہار رائے كی آزادی كا حق قرار ديا تھا ۔
حماس كے بيان میں كہا گيا : یہ تنظيم فرانس كے بعض حكام كی جانب سے اظہار رائے كو بہانہ بنا كر رسول اسلام ﴿ص﴾ اور آسمانی اديان كی توہين كا جواز پيش كرنے كی پرزور مذمت كرتی ہے ۔
1103229