متنازعہ فلم كے خلاف جرمنی میں تين روزہ مظاہرے / پاكستان میں يوم عشق رسول ﴿ص﴾ منايا گيا

IQNA

متنازعہ فلم كے خلاف جرمنی میں تين روزہ مظاہرے / پاكستان میں يوم عشق رسول ﴿ص﴾ منايا گيا

23:45 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416357
بين الاقوامی گروپ : اخباری رپورٹیں اس بات كی حكايت كر رہیں كہ جرمنی میں متنازعہ امريكی- صیہونی فلم كے خلاف تين روزہ احتجاجی مظاہرے منعقد كیے جار ہے ہیں اسی طرح پاكستان میں بھی آج ۲١ ستمبر كو يوم عشق رسول﴿ص﴾ كے موقع پر ملك بھر میں گستاخانہ فلم كے خلاف پرتشدداحتجاجی مظاہرے اور ريلياں نكالی گئیں ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا بھر میں گستاخانہ امريكی فلم اور فرانسوی ميگزين كی جانب سے توہين آميز خاكے كی اشاعت كے خلاف مسلمانوں كے مظاہرے جاری ہیں ۔
جرمن پوليس نے اعلان كيا : آج جرمنی كے مختلف شہروں میں ان مظاہروں كا آغاز كيا گيا ہے جو تين دن تك جاری رہیں گے ۔
واضح رہے كہ یہ مظاہرے لاء اينڈ آرڈر كے تحت پر امن طور پر منعقد كیے جائیں جن كے دوران ہر قسم كے پرتشدد واقعات كی صورت میں پوليس اپنا ايكش لے گی ۔
اسی سلسے میں حكومت پاكستان نے بھی آج يوم عشق رسول ﴿ص﴾ منانے كا اعلان كيا ہے جبكہ ملك بھر میں تمام امريكی قونصل خانے بند رہیں گے ۔
1103353
نظرات بینندگان
captcha