قطيف میں امريكہ اور اسرائيل كا پرچم نذرآتش

IQNA

قطيف میں امريكہ اور اسرائيل كا پرچم نذرآتش

23:44 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416360
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ رات ۲۰ ستمبر كو سعودی عرب كے شعیہ نشين صوبے قطيف میں متنازعہ امريكی فلم اور فرانسوی ميگزين میں شائع ہونے والے توہين آميز خاكے كے خلاف احتجاج كے دوران امريكہ اور اسرائيل كے پرچموں كو نذر آتش كرديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ احتجاجی ريلی شيعہ علما كی كال پر شہر كے مركز میں واقع ملك عبد العزيز شارع سے شروع ہوئی جس كے دوران مظاہرين نے "لبيك يا رسول اللہ ﴿ص﴾" كے فلك بوس نعروں كے ذريعے امريكہ اور فرانس میں رسول مكرم اسلام كی شان میں كی گئی گستاخيوں كی پرزور مذمت كی ہے ۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے امريكہ اور اس كے اتحادی ديگر يورپين ممالك كے خلاف نعرہ بازی كی جو آزادی رائے كو بہانہ بنا كر بڑی آسانی سے رسول اسلام ﴿ص﴾ كی توہين كر رہے ہیں ۔
1103352
نظرات بینندگان
captcha