قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف كشميری عوام كے مظاہرے

IQNA

قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف كشميری عوام كے مظاہرے

23:25 - November 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2442663
بين الاقوامی گروپ : ۳ نومبر كو كشمير كے شہر ہنجواڑا كے شہريوں نے شہر میں مسجد كو نذر آتش کرنے اور قرآن كی بے حرمتی كے خلاف احتجاجی مظاہرے برپا كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «kmsnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہنجواڑا كے شہريوں نے ہر قسم کی سرگرميوں كو معطل كرتے ہوئے شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے برپا كیے ہیں جن كے دوران چند نامعلوم افراد كی جانب سے شہر میں واقع مسجد كے بعض حصے اور اس میں موجود قرآنی نسخوں كو نذرآتش كرنے كی پرزور مذمت كی گئی ہے ۔
كشمير كی حريت كانفرنس نامی جماعت كے رہنما سيد علی گيلانی نے ايك بيان كے ذريعے ان اقدامات كی پرزور مذمت كرتے ہوئے اعلان كيا : اس قسم كے واقعات جو كشمير میں متعدد مرتبہ رونما ہوئے ہیں ، درحقيقت دشمن كی بہت بڑی چال محسوب ہوتے ہیں ۔
1131246
نظرات بینندگان
captcha