ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المدينۃ نيوز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت كے الفرقان نامی مجلے نے اس خبر كے بارے میں اعلان كرتے ہوئے لكھا : یہ نسخہ جس كا نام شيطانی آيات ہونا چاہيئے تھا ، ايك تحريف شدہ قرآنی نسخہ شمار ہوتا ہے جس كو خوبصورت جلد كے ساتھ شائع اور خليجی رياستوں خصوصا كويت میں تقسيم كيا گيا ہے ۔
اس مجلے نے مزيد لكھا : امريكہ كی دو پلشر كمپنيوں «Omega 2001» و «wine Press» نے اس كتاب كو الفرقان الحق كے عنوان سے شائع كيا ہے جو ۳۶۶ صفحوں اور ۷۷ سورتوں پر مشتمل ہے جبكہ اس كو كويت كے نجی سكولوں میں زير تعليم بچوں كے درميان عربی اور انگلش زبانوں میں تقسيم كيا گيا ہے ۔
1131185