ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (شبكۃ المناصرين عراق) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الصدر تحريك كے سينئر ذرائع نے كہا : حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل نے عراقی حكام سے درخواست كی ہے كہ عاشورا كے دن كربلا اور نجف كی زيارت كے لیے ان كے سفر كو يقينی بنانے كے لیے ضروی اقدامات كیے جائیں ۔
ذرائع نے واضح كيا : سيد حسن نصر اللہ كے سفر كا اصلی ہدف ان دو شہروں كے مقدس مقامات كی زيارت كرنا اور مراجع عظام سے ملاقات كرنا ہے ليكن ابھی تك اس ملاقات كا وقت مشخص نہیں کیا گیا ہے ۔
1132518