نجف کی مذہبی شخصیات کی جانب سے آیت اللہ نوری ہمدانی کا بھرپور استقبال

IQNA

نجف کی مذہبی شخصیات کی جانب سے آیت اللہ نوری ہمدانی کا بھرپور استقبال

23:57 - November 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2444674
بین الاقوامی گروپ : آیت اللہ نوری ہمدانی جو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق کا سفر کر رہے ہیں ، آج ۷ نومبر کو نجف کی مذہبی شخصیات اور صوبائی حکام کے بھرپور استقبال کے ساتھ نجف پہنچے ہیں ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے عراقی نیوز ایجنسی (نون) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نجف کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر صوبائی کونسل کے صدر، اراکین ، متعدد دیگر حکام ، علما اور مذہبی شخصیات کی جانب سے عراق کا زیارتی سفر کرنے والے ایران کے مرجع عالی قدر آیت اللہ حسین نوری ہمدانی کا بھر پور استقبال کیا گیا ہے ۔
نجف ائیر پورٹ کے شعبہ معلومات عامہ کے انچارج علی عجینہ نے خیال ظاہر کیا : گزشتہ دہائیوں کے دوران پہلی مرتبہ کوئی ایرانی شیعہ مرجع عراق کا سفر کررہے ہیں ۔
1133474
نظرات بینندگان
captcha