اردن یونیورسٹی میں (قرآنی خطاطی کی تاریخ) کے عنوان سے پہلی کانفرنس کا اختتام

IQNA

اردن یونیورسٹی میں (قرآنی خطاطی کی تاریخ) کے عنوان سے پہلی کانفرنس کا اختتام

23:56 - November 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2444676
بین الاقوامی گروپ : ۶ نومبر سے اردن کے دارالحکومت امان میں واقع اردن یونیورسٹی میں قرآنی خطاطی کی تاریخ کے عنوان سے پہلی کانفرنس کا آغاز کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اردن سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ (الدستور) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس اردن یونیورسٹی کے ثقافتی – اسلامی مرکز اور ترکی کی قرآن و تفسیر اکیڈمی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جو آج ۷ نومبر کو اختتام پزیر ہوگی ۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کےپہلے دن عرب اور ترک علما نے محققین کے لیے حوالہ جات کی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے دنیا بھر میں ممتاز قرآنی خطاطی کے نسخوں کو جمع کرنے کے لیے ایک مرکز کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس کے ضمن میں یونیورسٹی کی لائبریری میں خطاطی کے نسخوں اور قرآن لکھنے کی تاریخ کے حوالے سے نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو ۱۵ نومبر تک جاری رہے گی ۔
1133235
نظرات بینندگان
captcha