تھائی لینڈ ؛ دوسری بین الاقوامی اسلامی مطالعات کانفرنس کا انعقاد

IQNA

تھائی لینڈ ؛ دوسری بین الاقوامی اسلامی مطالعات کانفرنس کا انعقاد

23:56 - November 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2444678
بین الاقوامی گروپ : ۱۵ سے ۱۷ نومبر تک تھائی لینڈ میں دنیا میں اسلامی مطالعات کی بدلتی صورتحال : خطرات اور مواقع کے عنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «cis.psu.ac.th»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس تھائی لینڈ کے صوبے پاٹانی میں واقع سونگکلا یونیورسٹی کے اسلامی مطالعات کالج کی کوششوں سے منعقد کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کانفرنس کے دوران اسلامی فکر اور وسائل کے شعبہ میں ہونے والی تحقیقات ، روش شناسی ، بدلتی دنیا میں رونما ہونے والی ثقافتی اور اجتماعی تبدیلیوں میں اسلامی مطالعات کی اہمیت اور تاثیر ، بدلتی دنیا میں پیداوار اور استعمال کے شعبہ میں اسلامی مطالعات کی اہمیت اور ان جیسے دیگر موضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی شعبہ اسلامی علوم کے اساتید اور اہل نظر افراد کی موجودگی میں تین دن تک جاری رہے گی
1133198
نظرات بینندگان
captcha