شیخ الازہر اور مفتی مصر کی جانب سے برمی مسلمانوں کا قتل عام روکنے کی اپیل

IQNA

شیخ الازہر اور مفتی مصر کی جانب سے برمی مسلمانوں کا قتل عام روکنے کی اپیل

23:14 - November 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2445123
بین الاقوامی گروپ : شیخ الازہر شیخ احمد الطیب اور مصر کے مفتی علی جمعہ نے بین الاقوامی اداروں سے برم میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے سنجیدہ اقدام کرنے کی اپیل ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار (المصری الیوم) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ الازہر احمد الطیب نے بین الاقوامی اداروں اور اسلامی ممالک سے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے اور مسلمان کے ساتھ ہونے والے مذہبی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے حکومت میانمار پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔
اسی طرح مصر کے مفتی علی جمعہ نے بھی برمی مسلمانوں کی حمایت اور انکے قتل عام کو فوری روکنے پر زور دیتے ہوئے تمام بین الاقوامی اداروں سے ہر ممکنہ مدد کی اپیل کی ہے ۔
1133842
نظرات بینندگان
captcha