ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے محكمہ حج كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مرجع عالی قدر حضرت آيت اللہ حسين نوری ہمدانی نے اپنے سفر كے چوتھے روز حضرت آيت اللہ سيد علی سيستانی كے ساتھ ملاقات اور گفتگو كی ہے ۔
اس ملاقات كے دوران دونوں مراجع عظام نے عالم اسلام كے اہم ترين مسائل كے بارے میں تبادلہ خيال كيا ہے ۔
حضرت آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات كے دوران آيت اللہ سيستانی كو رہبر معظم انقلاب كا سلام پہنچايا اور استكبار كے مقابل پر ان كی پائيداری كو قابل تحسين قرار ديا ہے ۔
1134632