ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ouestaf»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پرائيویٹ سيكٹر كی ترقی كی اسلامی تنظيم كے ڈائريكٹر جنرل خالد العبودی نے دو افريقی ممالك بنين اور مالی میں دو نئے اسلامی بينكوں كے افتتاح كی اطلاع دی ہے ۔
انہوں نے اپنی گفتگو كے دوان اس بيان كے ساتھ كہ ان بينكوں كا افتتاح افريقا میں اسلامی شريعت كے مطابق مالياتی نظام كی تقويت كے لیے ايك نيا قدم ہے زور ديا : قابل افسوس بات ہے كہ افريقا میں اسلامی اقتصاد كو نظرانداز كيا گيا ہے اور شہريوں كی جانب سے بھرپور استقبال كے باوجود اس شعبے كی خدمات بہت زيادہ محدود رہیں ہیں ۔
1135173