ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «On Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد النور شمالی ويتنام میں واقع واحد مسجد ہے جس كو سال ۱۸۹۰ میں تجارت كی غرض سے ويتنام آنے والے ہندوستانی مسلمانوں نے تعمير كيا تھا ۔
یہ مسجد ۷۰۰ مربع میٹر زمين پر تعمير كی گئی ہے اور ہندوستانی طرز تعمير كے مطابق ايك گنبد ، مينار اور قوس نما دروازوں پر مشتمل ہے ۔
قابل ذكرہے كہ اس مسجد كا ڈيزائن سادہ اور روح بخش ہے جبكہ اس كے قوس نما بڑے بڑے دروازے نماز كے ہال پر كھلتے ہیں جو مكمل طور پر سفيد رنگ كا ہے ۔
1136071