ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ويب سائٹ "صوت العراق" سے نقل كيا ہے كہ عراق كے وزير اعظم نے گذشتہ روز 12 نومبر كو حضرت آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات اور گفتگو كی۔
ابناء نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں كہا ايران اور عراق كے عوام كے درميان تعلقات برادرانہ ہیں۔
انہوں نے كہا خدا كے فضل و كرم سے عراق اب ايك آزاد اور مستقل ملك ہے اور آجكل ترقی كی راہ پر گامزن ہے۔
آيت اللہ نوری ہمدانی نے مزيد كہا امريكا، اسرائيل اور ان سے وابستہ ممالك كے مقابلے میں شيعہ اور سنی كا اتحاد بہت بڑی عبادت ہے۔
نوری مالكی نے بھی اس ملاقات كے دوران اپنے ملك میں امن كی فضا قائم كرنے كی كوشوں كا سراہا اور كہا خدا كا شكر ہے كہ عراق اب ترقی اور پيشرفت كی راہ پر گامزن ہے۔
نوری مالكی نے عراق كے اہل سنت اور اہل تشيع كے اتحاد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا شيعہ اور سنی كے درميان كوئی فرق نہیں ہے خوش قسمتی سے شيعہ اور اہل سنت ايك دوسرے كے ساتھ مل جل كر زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے آخر میں ان دونوں ممالك كے درميان باہمی تعلقات كے فروغ اور ترقی كيلئے دعا كی۔
1137011