غزہ كی پٹی پر اسرائيلی جارحانہ حملے اور مختلف اسلامی ممالك سے مظاہروں كی اپيل

IQNA

غزہ كی پٹی پر اسرائيلی جارحانہ حملے اور مختلف اسلامی ممالك سے مظاہروں كی اپيل

11:11 - November 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2449046
بين الاقوامی گروپ: اخوان المسلمين مصر كے سربراہ محمد بديع، عربی اور اسلامی ممالك سے تقاضا كيا ہے كہ جمعہ كے دن فلسطين كی حمايت میں مظاہرہ كریں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "المصريون" سے نقل كيا ہے كہ مصر كی جماعت اخوان المسلمين كے سربراہ محمد بديع نے عربی اور اسلامی ممالك كی عوام سے درخواست كی ہے كہ فلسطين كی حمايت میں آج جمعہ كو مظاہرہ كریں۔
انہوں نے فيس بك كے ذريعے پيغام ديا ہے كہ اخوان المسلمين نے فلسطين كی حمايت كا اعلان كيا ہے اور نماز جمعہ كے بعد ان كی حمايت میں مظاہرہ كریں گے۔
مصر كی جماعت اخوان المسلمين نے احمد الجعبری كی شہادت پر افسوس كا اظہاركرتے ہوئے مصری حكام سے تقاضا كيا ہے كہ اسرائيل كے ساتھ ہر قسم كے روابط ختم كریں۔
1138135
نظرات بینندگان
captcha