يورپين زبان میں فلسطينی خبروں كا انتشار بہت كم ہے

IQNA

يورپين زبان میں فلسطينی خبروں كا انتشار بہت كم ہے

17:03 - November 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2450572
بين الاقوامی گروپ: اگرچہ اسلامی اور عربی میڈيا فلسطينی نيوز كو منتشر كرتے ہیں اور فلسطينيوں كے حامی ہیں، ليكن یہ صرف عربی زبان تك محدود ہے۔
اٹلی میں فلسطينی نيوز ايجنسی "infopal" كی سربراہ "انجلا لانو" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نمائندہ سے گفتگو كی اور كہا جہاں تك ميرا اندازہ ہے كہ عريبك اور اسلامك نيوز ايجنسيز فلسطينی نيوز كی طرف متوجہ ہیں اور فلسطينيوں كے حامی ہیں، ليكن یہ سب عربی زبان میں ہیں اور ايجنسيوں كی بہت كم تعداد ايسی ہے جو يورپين زبان میں فلسطينی نيوز كو منتشر كرتی ہیں۔
انہوں نے كہا "InfoPal" ايك ايسی نيوز ايجنسی ہے جو اٹلی زبان میں فلسطينيوں كے حق میں خبروں كو منتشر كرتی ہے۔
انجلا لانو نے كہا میں بھی فلسطينی عوام كے حق میں ايرانی میڈيا، پريس ٹی وی، اور العالم نيوز چينل سے بہت زيادہ استفادہ كرتی تھی، ليكن یہ چينلز اب ہماری پہنچ سے دور ہوچكے ہیں اور ہم ان كی نيوز سے استفادہ نہیں كرسكتے كيوں كہ پہلے ہم ان چينلز سے فلسطينی نيوز كو اٹالين زبان میں ترجمہ كركے اپنی نيوز ويب سائٹ پر ديتے تھے۔
اس نے كہا حقيقت یہ ہے كہ اٹلی كے عوام اسرائيل كے بارے مثبت خيال نہیں ركھتے، باوجود اس كے ممكن ہے كہ وہ مغربی میڈيا كے ماتحت ہوں، ليكن اسرائيل، اٹلی كے عوام اور يورپ كے دوسرے ممالك میں محبوب ترين حكومت نہیں ہے۔
1134739
نظرات بینندگان
captcha