ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ""آئيسسكو" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس اجلاس كا موضوع "سائنس اور ٹيكنالوجی كی ترقی اور روشن مستقبل بنانے میں اعلی تعليم كا كردار" ہوگا۔ اس اجلاس میں اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے وزرائے تعليم شركت كریں گے۔
چھٹے اجلاس میں ادارہ تعليم آئيسسكو كے سربراہ عبدالعزيز عثمان التويجری، پانچویں اور چھٹے اجلاس كی رپورٹ پيش كریں گے۔ اور اس كے ساتھ ساتھ اہم ترين موضوع "اسلامی يونيورسٹيز كی سرگرميوں" كے بارے بحث كریں گے۔
واضح رہے كہ اسلامی ممالك كی وزرائے تعليم كا چھٹا اجلاس اسلامی تعاون تنطيم كے تعاون سے منعقد ہورہا ہے۔
1138528