ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ABC Online" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ غزہ پر آج صبح 19 نومبر كو اسرائيلی ہوائی حملوں كے نتيجہ میں ايك اور فلسطينی بچہ كے شہيد ہونے كے ساتھ مجموعی طور پر ان چھ دنوں میں شہداء كی تعداد 85 ہوگئی۔
ذرائع كے مطابق سات سو سے زيادہ افراد ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ كی جنوبی پٹی رفحہ اور اسی طرح غزہ میں موجود ايك اسٹیڈيم كو بھی نشانہ بنايا گيا۔
31 فلسطينی كہ جن میں زيادہ تعداد بچوں اور خواتين كی ہے ايك دن میں شہيد ہوگئے۔
غزہ كی سياسی حكام كا كہنا ہے كہ اتوار 18 نومبر كے حملوں میں غزہ كے 31 افراد مارے گئے كہ جن میں سے ايك ہی خاندان كہ جس كی تعداد نو افراد پر مشتمل تھی ان میں 5 بچے شامل ہیں ، بھی مارے گئے۔
اتوار 18 نومبر كو اسرائيل نے 130 ہوائی اور دريائی حملے كئے اور دريائی فورس نے غزہ پر راكٹوں اور ميزائلوں كے ذريعے حملہ كيا۔
بعض ذرائع كے مطابق مراكش نے غزہ كے مصيبت زدہ عوام كيلئے ايك ہسپتال بنانے كا ارادہ كيا ہے۔
مصر كے صدر محمد مرسی نے حماس كے سياسی دفتر كے سربراہ خالد مشعل اور اسی طرح اسلامی جہاد تنظيم كے سيكرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح سے ملاقات كی ہے ليكن ابھی تك ان مذاكرات سے كوئی بيان صادر نہیں ہوا۔ اور یہ بھی ہوسكتا ہے كہ آيا ان مذاكرات كے نتائج مثبت بھی ہیں يا نہیں؟!
1140145