پاكستان ؛ عزاداران مظلوم كربلا پر حملہ

IQNA

پاكستان ؛ عزاداران مظلوم كربلا پر حملہ

14:21 - November 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2451179
بين الاقوامی گروپ: كراچی میں امام بارگاہ كے سامنے بم دھماكے میں چار افراد شہيد اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "7sur7" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ دو دن پہلے حكومت پاكستان نے محرم الحرام میں امن و امان كی فضا قائم كرنے كا اعلان كيا تھا ، اتوار كی شب كراچی كے علاقہ عباس ٹاون میں ايك امام بارگاہ كے نزديك بم دھماكہ ہوا۔ یہ بم موٹر سائيكل میں نصب تھا جس كو ريمورٹ كنٹرول كے ذريعے اڑايا گيا۔ اس دھماكے كے نتيجہ میں چار افراد شہيد ہوگئے۔
ايك پوليس آفيسر كا كہنا تھا كہ یہ بم موٹر سائيكل میں نصب تھا اور مجلس عزاء كے آغاز كے فوراً بعد ريمورٹ كنٹرول كے ذريعے اڑايا گيا۔ اس دھماكہ كے نتيجہ میں آس پاس كی عمارتوں اور گھروں كو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اس نے كہا یہ واقعہ اس وقت ہوا جب عزاداران امام بارگاہ میں داخل ہورہے تھے۔ اس دھماكے میں سيكورٹی اہلكار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
1140112
نظرات بینندگان
captcha