انڈونيشياء: غزہ پر اسرائيلی حملوں كے خلاف اسٹوڈنٹس كا مظاہرہ

IQNA

انڈونيشياء: غزہ پر اسرائيلی حملوں كے خلاف اسٹوڈنٹس كا مظاہرہ

14:21 - November 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2451182
بين الاقوامی گروپ: سينكڑوں كی تعداد میں انڈونيشيا میں طلاب نے غزہ كے عوام كی حمايت اور اسرائيلی حملوں كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "lefigaro"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اتوار 18 نومبر كو انڈونيشيا كے طلاب نے اسرائيلی وحشيانہ كاروائيوں كے خلاف مظاہرہ كيا۔
یہ طلاب اپنے ہاتھوں میں فلسطينی پرچم اور شہداء كی تصاوير لئے ہوئے تھے اور جاكارتہ میں امريكی سفارت خانے كے نزديك مظاہرہ كيا اس مظاہرے میں "غزہ كو نجات دو، انسانيت كو نجات دو" كے نعرے لگا رہے تھے۔
ان مظاہرہ كرنے والوں میں سے ايك سٹونڈنٹ نے كہا امريكا اپنے آپ كو انسانی حقوق كا سب سے بڑا داعی كيوں كہتا ہے؟ اسرائيلی حملوں كے خلاف كوئی كاروائی نہیں كرتا، اور ان حملوں كو روكنے كيلئے اپنی طرف سے كوئی افسوس كا اظہار بھی نہیں كرتا؟
ذرائع كے مطابق اسرائيل كی افواج نے آج بھی فلسطينی عوام پر حملے كئے جن كے نتيجہ میں دو فلسطينی شہيد ہوگئے۔
واضح رہے كہ انڈونيشياء واحد اسلامی ملك ہے جس كی كل آبادی 24 كروڑ ہے كہ سب سے زيادہ مسلمانوں كی تعداد اس ملك میں ہے اور فلسطينيوں كے حاميوں میں شمار ہوتا ہے۔
1139726
نظرات بینندگان
captcha