ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين كی شيعہ علماء كونسل كی ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس بيان میں مزيد آيا ہے: غزہ كی مظلوم عوام پر جن میں بچے خواتين اور نوجوان شامل ہیں، اسرائيلی وحشيانہ كاروائيوں كی پرزور مذمت كرتے ہیں۔
اس میں مزيد آيا ہے كہ ان حملوں میں امريكا اور بعض عرب ممالك كی حمايت شامل ہے اور یہ حملے اس وقت ہوتے ہیں جب ان كےدرميان كوئی خاص مشكل پيدا ہوتی ہے۔ اور افسوس ناك بات یہ ہے كہ بين الاقوامی ادارے بھی ان كاروائيوں پر خاموش ہیں۔
بحرين كی شيعہ علماء كونسل كے بيان میں آيا ہے : ہم ان ظالمانہ كاروائيوں كی پرزور مذمت كرتے ہیں اور امريكا كو اسرائيل كے ساتھ شريك ٹھہراتے ہیں اور اسلامی اور عربی اداروں سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ امريكا اور اسرائيل كے خلاف كاروائی كریں اور فلسطينی عوام كی حمايت كریں۔
اس بيان كے آخر میں مسلمانوں سے اتحاد و وحدت كا مطالبہ كيا گيا۔
1139576