غزہ پر اسرائيلی جارحيت قابل مذمت ہے ؛ حزب اللہ كے اراكين كا بيان

IQNA

غزہ پر اسرائيلی جارحيت قابل مذمت ہے ؛ حزب اللہ كے اراكين كا بيان

14:22 - November 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2451190
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان كے اراكين اور سربراہان نے اپنے خطاب میں اسرائيل كے ان حملوں كے خلاف مذمتی بيانات ديئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے نائب صدر شيخ نبيل قاووق، محرم الحرام میں مجالس عزاء سے خطاب كرتے ہوئے كہا آجكل جو فلسطين میں ہورہا ہے فلسطينی مزاحمتی تحريك كی مقاومت كا نتيجہ ہے اور اسرائيل كو پريشانی میں مبتلا كرديا ہے۔
شيخ نبيل قاووق نے كہا فلسطينی مزاحمت تحريك جس طرح لبنان كے جنوبی علاقوں كو دشمن سے آزاد كرايا تھا آج غزہ كو بھی آزاد كرائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا اسرائيل كے موجودہ حملے نيتن ياہو اور اوباما كے مشتركہ تعاون كا نتيجہ ہے۔
شيخ نبيل نے كہا امريكا كے ہاتھ غزہ كے شہداء سے رنگين ہوچكے ہیں اور یہ مسئلہ تمام اسلامی اور عربی ممالك كيلئے علامت ہے كہ امريكا اسلامی امت كا دشمن ہے۔
1139463
نظرات بینندگان
captcha