شمالی كيليفورنيا میں مجالس عزاء كا انعقاد

IQNA

شمالی كيليفورنيا میں مجالس عزاء كا انعقاد

13:25 - November 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2451888
بين الاقوامی گروپ: شمالی كيليفورنيا كے اسلامی ثقافتی سنٹر میں 15 نومبر جمعرات سے محرم الحرام كی مناسبت سے مجالس عزاء كا آغاز ہوچكا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ICCNC" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ مجالس عزاء ہر رات نماز مغرب و عشاء كے بعد فارسی اور انگلش زبان میں خطابات ہوتے ہیں ان مجالس كا آغاز دعائے كميل اور زيارت وارث كے ذريعے ہوتا ہے۔
روز عاشورا كی مجلس عزاء سے شمالی كيليفورنيا كے اسلامك سنٹر كے سربراہ رحيم نوبہار خطاب كریں گے۔ اور اس خطاب میں واقعہ عاشورا اور شہادت امام حسين ﴿ع﴾ بيان كریں گے۔
شام غريباں كی مجلس بھی عاشورا كے دن نماز مغرب اور عشاء كے بعد اسی سنٹر میں آمريكا میں مقيم شيعوں كی موجودگی میں برپا ہوگی۔
واضح رہے كہ دوسرے ممالك میں بھی مقيم شيعہ حضرات محرم كی مناسبت سے اسلامی مراكز میں امام حسين ﴿ع﴾ كی شہادت كی مجالس عزاء برپا كررہے ہیں۔
1140492
نظرات بینندگان
captcha