بين الاقوامی سطح پر اسرائيلی حملوں سے اظہار نفرت

IQNA

بين الاقوامی سطح پر اسرائيلی حملوں سے اظہار نفرت

13:25 - November 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2451893
بين الاقوامی گروپ: دنيا كے مختلف ممالك كے عوام، اسرائيل كے غزہ پر وحشيانہ كاروائيوں كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Press TV" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ ناروے كے عوام نے گذشتہ روز اتوار 18 نومبر كو اس ملك كے دارالحكومت اسلوا میں اسرائيل كے خلاف مظاہرہ كيا۔ یہ مظاہرہ انہوں نے اسرائيل كے سفارت خانے كے سامنے كيا۔
یہ مظاہرے ناروے میں فلسطين سے دفاع كمیٹی كی طرف سے ہورہے تھے، اس ملك كے مختلف شہريوں نے اپنی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ اسرائيل كے جارحانہ حملوں كی مذمت كرے۔
جرمنی كے دارالحكومت برلن میں سينكڑوں كی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ كيا اور ان مظاہروں میں وہ فلسطينی عوام سے محبت كا اظہار كررہے تھے۔
پيرس میں بھی ہفتہ كے دن ہزاروں كی تعداد میں لوگوں نے اسرائيلی وحشيانہ كاروائيوں كے خلاف مظاہرہ كيا۔
واضح رہے كہ اسرائيل مخالف مظاہرے دوسرے ممالك جيسے تركی، اٹلی، اسپين، فرانس، ايران، الجزاير، چلی، جنوبی كوريا، اور آسٹريليا میں بھی كئے گئے۔
1140308
نظرات بینندگان
captcha