ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے روس كے ریڈيو چينل سے نقل كيا ہے كہ روس كے وزير خارجہ "سرگئی لاوروف" نے آمريكا كی وزير خارجہ ہيلری كلنٹن سے ٹيليفون كے ذريعے گفتگو كی۔ انہوں نے كمبوڈيا میں ايشياء كے جنوب مشرقی ممالك كے سربراہوں كے اجلاس كے ساتھ ساتھ غزہ كے بحران كے حل كيلئے اجلاس كے انعقاد كا مطالبہ كيا۔
لاوروف نے اس گفتگو میں كہا كہ اسرائيل اور حماس كے درميان جھڑپوں كو فوری طور پر بند كرايا جائے۔
ايشياء كے جنوب مشرقی ممالك كا یہ اجلاس امريكا، چين ، روس، جاپان، آستريليا اور نيوزی لينڈ كے سربراہوں كی موجودگی میں كبوڈيا كے دارالحكومت پنومپن میں 18 نومبر سے شروع ہورہا ہے اور آج 20 نومبر كو ختم ہوگا۔
1140978