ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "الدستور" سے نقل كيا ہے كہ حماس كے وزير امور اوقاف اسماعيل رضوان نے خبر دی ہے كہ صہيونيوں كے حملے غزہ كی مساجد اور قبرستان كی حدود تك پہنچ چكے ہیں اور غزہ كے جنوبی اور شمالی علاقوں كے قبرستان ان حملوں كی زد میں آچكے ہیں۔
اسماعيل رضوان نے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كی 25 سے زائد مساجد ان حملوں كی زد میں آچكی ہیں، اور مساجد عبادالرحمن، امين محمد، مصعب بن عمير، اور دو مساجد الرباط، اور الرحمان، مكمل طور پر منہدم ہوچكی ہیں۔
حماس كے وزير امور اوقاف نے بين الاقوامی انسانی حقوق بشر كی تنطيموں سے اسرائيل اور فلسطين كے درميان ہونے والی جنگ كو ختم كرانے كی كوششوں كا مطالبہ كيا ہے۔
انہوں نے آخر میں فلسطين اور فلسطين سے باہر رہنے والے اسلامی امت كے علماء، مبلغان اور ائمہ جماعت سے اسرائيل كے حملوں میں زخمی ہونے والوں كی صحتيابی كيلئے دعا كا مطالبہ كيا ہے۔
1141073