ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ لبنان میں ايگزيكٹو كونسل كے صدر سيد ہاشم صفی الدين محرم الحرام كی مناسبت سے لبنان كے جنوبی علاقہ "ميسل الجبل" میں مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے كہا آج كل جو فلسطين میں ہورہا ہے قوم كے اصلی دفاع كيلئے، ان كے مسائل اور صہيونی دشمن كے مقابلے میں اپنی قوم كی حفاظت كيلئے مزاحمت تحريك اور ذخيرہ شدہ اسلحہ اور ميزائل ہیں۔
سيد ہاشم صفی الدين نے مزيد كہا میں ان لوگوں كی جو غزہ میں اسرائيلی حملوں كی ہميشہ مذمت كرتے رہتے ہیں، قدردانی كرتا ہوں، ليكن یہ سب نظريات اسرائيلی حكمرانوں كيلئے پيچھے ہٹنے يا غزہ پر حملوں كو روكنے كا باعث بن سكتے ہیں؟
انہوں نے كہا سربلندی اور آزادی كہ جس تك پہنچنے كيلئے ہماری كوشش ہوتی ہے، طاقت اور اسلحہ كے بل بوتے حاصل ہوتی ہے اور آج غزہ كی موجودہ صورت حال كو یہ ثابت كررہی ہے۔
1140663